آرٹس کونسل کراچی میں سینئر اداکارہ دردانہ بٹ اور نائلہ جعفری کی یاد میں تقریب ہوئی


آرٹس کونسل  کراچی میں  سینئر  اداکارہ دردانہ بٹ اور نائلہ جعفری کی یاد میں  تقریب ہوئی

 

 

کراچی،عرفان علی

آرٹس کونسل  کراچی میں  سینئر  اداکارہ دردانہ بٹ اور نائلہ جعفری کی یاد میں     تقریب ہوئی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اداکاری سے  پاکستان میں ڈراموں کو نیا مقام بخشا۔ ان کی فنی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

آرٹس کونسل  کراچی کے تحت سینئر  اداکارہ دردانہ بٹ اور نائلہ جعفری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس  کا انعقادکیا گیا ۔  شوبز شخصیات،مداح اور ان کےقریبی عزیز  شریک ہوئے۔

صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کاکہنا تھا کہ دردانہ بٹ اور نائلہ جعفری کی فن کے لئے خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے  اپنے  کام سے ٹیلی وژن  انڈسٹری کو چار چاند لگادیئے۔

شرکا نے کہا  کہ  فن کی دنیا میں دونوں کا ایک  منفرد مقام ہے ۔ا نہوں نے اپنی اداکاری سے  پاکستان میں ڈراموں کو نیا مقام بخشا۔ دردانہ بٹ  کا فروغ تعلیم میں بھی اہم کردار رہا۔

جو ان کا مزاج تھا اُسی حساب سے کردار بھی کیا اور واقعی دیکھنے والوں کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی تھی ۔نائلہ جب بھی ملتی انتہائی احترام اور عزت سے ملتی تھی

دردانہ آپا تھی نائلہ تھی ماضی کا لفظ ان کے لیے استعمال نہ کیا جائےکیونکہ میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ مرد یا خاتون جب تک نہیں مرتی جب تک انہیں بھول نہ جایاجائے

تعزیتی ریفرنس میں دردانہ بٹ اور نائلہ جعفری کے مختلف ڈراموں کے کلپس پر مبنی شو ریل دکھائی گئی۔