کراچی میں وفاقی اداروں سےبرطرف ملازمین کی جانب سےاحتجاج کیا گیا۔


کراچی میں وفاقی اداروں سےبرطرف ملازمین کی جانب سےاحتجاج کیا گیا۔

 

 

کراچی،عدنان اطہر

کراچی میں وفاقی اداروں سےبرطرف ملازمین کی جانب سےاحتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ معاملےکا نوٹس لے۔

برطرف وفاقی ملازمین کا کراچی پریس کلب کےباہر مظاہرہ ۔سولہ ہزارسےزائد ملازمین کو نکالنے کے خلاف   احتجاج کیا۔

 ہم55 سال کی عمر میں کہاں جائینگے پورا ٹارچر ہے ہماری پوری فیملی پریشان ہے16ہزار بندے ہمارے ڈسٹرب ہیں

ہمارا مطالبہ ہے ہمارے ملازمین کو بحال کرکے انہیں ریگولر کیا جائے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے جب تک ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا جائے گا ہمارا احتجاج جاری رہے گا

ملازمین کا کہنا تھا کہ انھیں جبری طورپروفاقی اداروں سےبرطرف کردیا گیا۔ سپریم کورٹ معاملے کانوٹس لے

 ہمیں ریگولر کیا جائے7 سال سے ہم کنٹریکٹ پر ہیں ہمیں بغیر کسی نوٹس کے نوکری سے ہٹا دیا گیا

ملازمین نے کہا  کہ وفاقی اداروں کےمختلف محکموں سےہزاروں کی تعداد میں لوگوں کوبے روزگارکرنا مناسب نہیں۔۔ ہمارے جائز مطالبات کو سنا   اور یہ  عمل  روکا جائے۔