سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز اجلاس میں چار پائی لانے پراسپیکرسندھ اسمبلی نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان کو اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی۔
پاکستان تحریک انصاف کے آٹھ اراکین رواں اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔پی ٹی آئی اراکین میں سعید آفریدی،رابستان خان ارسلان تاج،ایم پی اے عدیل احمد،علی عزیزجی جی،شاہنوازجدون شامل ہیں۔بلال احمداورراجہ اظہربھی واقعے میں ملوث پائے گئے۔ارکان پر اسمبلی اجلاس میں پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اسپیکر کے فیصلے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی سندھ حکومت کے دباؤ میں آکر فیصلے نہ کریں اگر پارلیمانی روایت کا قتل نہ کرتے تو میمبران احتجاج نہ کرتے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کاگلا گھونٹ کرسویلین ڈکٹرشپ قائم کردی گئی ہے۔