چہرہ ڈیجیٹل ویب ڈیسک
دنیا ٹی وی کوئٹہ بیورو کے کیمرہ مین صابرعلی ابڑوایک ہفتہ کومہ
میں رہنے کے بعد آج انتقال کرگئے مرحوم کی جسدخاکی کو ان کے آبائی علاقہ سبی روانہ
کردیا گیا ہے
واضح رہےکہ 29اگست کو کیمرہ مین صبح کے اوقات میں سریاب روڈ پر واقعہ اپنے گھر سے دفتر ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ سریاب روڈ پر ڈبل روڈ فلائی اوور پر عقب سے آنیوالی گاڑی نےانہیں ٹکر ماردی جس کے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے کیمرہ مین صابرعلی ابڑو کو فوری طورپر سول اسپتال منتقل کیاگیاجہاں ضروری طبی امداد کے بعد انہیں بی ایم سی ریفرکردیاگیا جہاں پر وہ گزشتہ ایک ہفتے سے زیر علاج تھے اور کومہ میں جا چکے تھے ڈاکٹروں کے مطابق ان کے سرپر اندرونی چوٹ آئی تھی اور وہ ایک ہفتے سے زیر علاج تھے لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج شام کو وہ خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کی جسدخاکی کو ان کے آبائی علاقہ سبی روانہ کردیا گیاہے۔

کیمرہ مین بابرعلی، مرحوم کیمرہ مین محمد شہزاد اور صابر علی ابڑو ایک ساتھ
صابر علی ابڑو دوہزار پانچ سے لیکر دوہزار اٹھارہ تک آج ٹی وی کے ساتھ بطور کیمرہ مین اور ڈٰی ایس این جی انجینئر وابستہ رہے، اس سے قبل وہ وہ سندھی چینل کے ٹی این اور سندھ ٹی وی کے ساتھ بھی بطور معاون کام کرتے رہے ہیں ، ڈیلی قدرت اور انتخاب اخبار سے بھی وابستہ رہے، اس کے علاوہ وہ راہی ٹی وی یو ٹیوب پر آپریٹ کرتے رہے اس کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ ڈاکومینٹریز اور مختلف پروٖڈکشن ہائوسسز کے ساتھ کام کرتے رہے۔

دو دوست صابرعلی ابڑو اور محمد شہزاد جو اب اس دنیا میں نہیں رہے
انکے اچانک بچھڑنے پر کوئٹہ پریس کلب سمیت بلوچستان کی تمام صحافی تنظمیں افسردہ ہیں ، انکے قریبی ساتھی حاکم علی کمبھر کا کہناہےکہ وہ بہت ہی شفیق استاد تھے جن سے میں نے کیمرے کا کام سیکھا وہ ہمیشہ مظلوم غریب مسکین افراد کا ساتھ دیا کرتےتھے انکے جانے بعد انکی جگہ کوئی بھی نہین لے سکتا ۔

حاکم علی،بابر علی فضل تواب اور صابر علی ابڑو سندھی کلچر ڈے مناتے ہوئے
نیو ٹی وی کے کیمرہ مین ابراہیم بہرانی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ دوستوں کے دوست تھے اور ایک بہترین پروفیشنل کیمرہ مین تھے ہمیشہ دوسروں کے کام آنا انکی زندگی کا خاصہ تھا ۔

کے ٹی این کوئٹہ کے بیورو چیف عرفان اطہر منگی کا کہنا تھا
کہ ہر تکلیف میں پریشانی میں جب بھی انہیں فون کیا تو اپنے قریب پایا وہ ہمیشہ صحافیوں کی جدوجہد میں
سب سے آگے رہتے تھے انکے بچھڑنے کا دکھ تو اب تمام عمر ساتھ رہے گا۔
آج ٹی وی کےکیمرہ مین بابر علی کا کہناہےکہ آج میں نے
اپنا سب سے مخلص دوست کھوہ دیا جس صدمے کو براداشت کرنا بھی میرے بس میں نہیں۔
دنیا نیوز کے بیورو چیف عرفان سعید کاکہناہےکہ ساری زندگی
صحافیوں کے حقوق کےلیے لڑتے رہے ہیں کوشش کرینگے کہ انکے اہل خانہ کے لیے بہتر سے
بہتر کرسکیں لیکن ان کمی کو توہم میں سے کوئی بھی پورا نہیں کرسکتا۔
دنیا ٹی وی کے سینئر رپورٹر فریداللہ خان کاکہناہےکہ وہ
ہمیشہ کام میں سب سے آگے بڑھ چڑھ کر حصہ
لیتے تھے ٹیم کے ساتھ جو ان کا رویہ تھا وہ ہم بھی بھلا نہیں سکتے وہ ایک بہترین
انسان اور خوبصورت کیمرہ مین تھے ۔
دنیا ٹی وی کے رپورٹر ابرار احمد کا کہناہےکہ دکھ درد تکلیف
کسی کی بانٹنا ہوتو کوئی صابر علی ابڑو سے سیکھے انکی کمی ہم ہمیشہ دنیا نیوز میں
محسوس کرتے رہے گے۔
صابر علی ابڑوکے بارے میں دوست احباب کہتےہیں وہ صرف نام
کاہی صابر نہیں بلکہ ہردکھ تکلیف پریشانی میں بھی صابر تھا ۔