کراچی،عرفان علی
سندھ میں کورونا وائرس نے مزید 35جانیں لے لیں۔ مزید 776افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ شہر میں24گھنٹےمیں
29اموات رپورٹ ہوئیں ۔مجموعی تعداد5ہزار635ہوگئی ۔سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد
کی انتظامیہ کو عوامی مقامات پر ماسک کا
استعمال یقینی بنانے کی ہدایات
کردی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مہلک وائرس کا شکار ہو کر اب تک صوبے میں6ہزار
995 افراد کی جان جاچکی ہے۔ 4لاکھ38ہزار749افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس
سے متاثر 746مریضوں کی حالت تشویش
ناک اور 69وینٹی لیٹر پر ہیں۔ کراچی میں
چو بیس گھنٹے کے دوران 364افراد میں کورونا
وائرس کی تصدیق ہوئی۔ شہر میں اب تک 2 لاکھ92ہزار273افراد میں کورونا وائرس
کی تصدیق ہوچکی ہے۔ شہر میں29اموات رپورٹ ہوئیں ۔کُل تعداد5ہزار635ہوگئی۔ ضلع وسطی
میں ایک ہزار306،شرقی میں ایک ہزار733،غربی میں634 ،جنوبی میں881،کورنگی میں
827اور ملیرمیں 254 اموات رپورٹ ہوئی۔سندھ میں تمام اضلاع میں سب سے زیادہ اموات
کراچی کےضلع شرقی میں رپورٹ ہوئی۔ جبکہ
شہر میں سرکاری ونجی اسپتالوں میں 552میں سے321آئی سی یو بیڈزجگہ دستیاب
ہے۔انفیکشس ڈیزیز اسپتال ،ایس آئی یو ٹی، انڈس اسپتال،لیاقت نیشنل اور ضیاالدین کلفٹن برانچ میں آئی سی یو بیڈز پر جگہ نہیں۔
دوسری جانب و زارت داخلہ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد کےکمشنرز اور ڈپٹی کمشنروں کو ہنگامہ مراسلہ بھجوادیا۔ انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں، ہوٹلز، ریسٹورنٹ، شادی ہالز، بازار، مالز اور
پارکس میں ماسک کا استعمال لازمی کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ وزارت داخلہ کے
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات میں
جہاں ممکن ہو وہاں مفت ماسک تقسیم
کیے جائیں۔ ماسک پہننے کی آگاہی فراہم کرنے کے لیے بینرز اور اعلانات کے ذریعے مہم
چلائی جائے جبکہ ماسک کے استعمال پر عمل درآمد کرانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔