کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا


 کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا


 

۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن  پر انکے پیاروں کی بازیابی کےلیے نعرے درج تھے۔  مقررین کا کہناتھاکہ انسانوں کا اس طرح غائب ہونا پھر کچھ عرصے بعد ان کی تشدد زدہ لاش ملنا کسی طور پر بھی انسانی عمل نہیں مقررین کا کہناتھا کہ ہم انسانی حقوق کے علم بردار اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے پیاروں  کی بازیابی میں ہماری مدد کریں 


ورثاء کا کہناتھاکہ بارہ بارہ سال ہوگئے ہیں ایک انسان غائب ہے لیکن اس پر حکومتی مشینری بلکل خاموش اداکار کا کردار ادا کررہی ہے۔اگر کسی نے کوئی بھی جرم کیا ہے تو اسے  پولیس کے حوالے کیا جائے عدالت میں پیش کیا جائے۔