امریکی بحری جہاز نے پاکستانی اور جرمن بحری جہازوں کے ہمراہ بحیرہ عرب میں مشق میں حصہ لیا۔

امریکی بحری جہاز  نے  پاکستانی اور جرمن بحری جہازوں کے ہمراہ  بحیرہ عرب میں مشق  میں حصہ لیا۔

 کراچی،عدنان اطہر

امریکی بحری جہاز  نے  پاکستانی اور جرمن بحری جہازوں کے ہمراہ  بحیرہ عرب میں مشق  میں حصہ لیا۔

پاسنگ مشق میں یو ایس ایس شیلو، پاک بحریہ کے پی این ایس عالمگیر اور جرمن بحریہ کے ایف جی ایس بائرن شرکت تھے۔امریکی قونصل جنرل ہیلی کاپٹر کی کراس ڈیک لینڈنگ کےلئے گوادر سے  یو ایس ایس شیلو میں سوار ہوئے۔ پاکستان نیوی کی ویسٹرن کمانڈ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل جواد احمدبھی موجود تھے۔امریکی قونصل کا کہنا تھا کہ  بحری مشق ہمارے پائیدار عسکری تعلقات کی عکاس ہے۔ امریکہ اور پاکستان نےخوشحال جنوبی ایشیا کے فروغ کے لیے مل کر  تعاون کیا  ہے۔ امریکی ریئر ایڈمرل کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ہم  پاکستان کی جانب سے گزشتہ ماہ کی کارروائیوں کے دوران فراہم کی جانے والی تمام معاونت کو سراہتے ہیں۔