‘اگنائیٹ’ پروگرام کا آغاز

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

‘اگنائیٹ’ پروگرام کا آغاز

وفاقی حکومت کے نیشنل فنانشل انکلوژن کیئر انڻرنیشنل اور ماسڻر کارڈ نے پاکستان میں لاکھوں کاروباری افراد کی مدد کیلئے ‘اگنائیٹ’ پروگرام کا آغاز کردیاہے۔

اس اقدام کے تحت تین سال میں 20 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کو رسائی دی جائے گی۔ پروگرام کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے پرخاص توجہ دی گئی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد صلاحیت کی تعمیر اور کریڈٹ تک رسائی کے ذریعے کاروباری افراد کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنا ہے۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکڻر ثانیہ نشتر کی صدارت میں منعقده تقریب میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام کیئر اور ماسڻر کارڈ سینڻر فار انکلیوسیو گروتھ کے درمیان ایک عالمی تعاون کا حصہ ہے۔ یہ پروگرام متعدد مقامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیا جارہاہے۔ تین سالوں میں ‘اگنائیٹ’، کریڈٹ تک رسائی میں سہولت دیتے ہوئے 397000 کاروباری افراد، ان کے اہل خانہ اور ملازمین کی صلاحیت کے ذریعے پیشہ وارانہ تربیت کے زریعے، 45000 کاروباری افراد کوترقی کے رفتار میں تیزی لایا جائے گا ۔