قومی کرکٹ ٹیم پانچ سال بعد بنگلہ دیش کا دورہ
کرے گی، جہاں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے. یہ
دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔۔
آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم
ایک جیت کے ساتھ فی الحال دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش نے چیمپئن شپ میں
اپنے سفر کا آغاز ابھی نہیں کیا ہے،
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلاٹیسٹ 26 سے 30 نومبر تک جاری رہے گا. سیریز کا
دوسرا ٹیسٹ میچ چار سے آٹھ دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا ، دورے میں شامل تمام
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیل جائیں گے. یہ میچز 19،
20 اور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے، قومی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی کی تاریخ
کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔