سندھ ہائی کورٹ نے شہری طاہر زمان گمشدگی کیس میں
جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملزم نامزد کرنے کی ہدایت
کردی۔
عدالت میں شہری طاہر زمان اور دیگر لاپتا افراد
کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر جیل سپرنٹنڈنٹ حسن
سہتو پیش ہوئے۔عدالت کی شہری طاہر زمان
گمشدگی کیس میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملزم
نامزد اور تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔وکیل
نے بتایا کہ طاہر زمان دوہزار اٹھارہ سے
رہائی کے بعد جیل کے اندر سے لاپتا ہوا۔دیگر لاپتا شہری واپس آچکے ہیں، لیکن طاہر زمان غائب ہے۔تفتیشی افسر نے جیل میں تعینات
پولیس اہلکاروں اور واپس لوٹنے والوں کے بیانات عدالت میں پیش کردیے۔ عدالت نے تفتیشی
افسر سے ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب
اور لاپتا شہریوں کو فوری بازیاب کرانے کا
حکم دے دیا۔