گورنر سندھ سے کمانڈر کوسٹ کی ملاقات

نزاہت خان نزاہت خان

گورنر سندھ سے کمانڈر کوسٹ کی ملاقات

گورنر سندھ سے کمانڈر کوسٹ کی ملاقات۔ سیاحت کےفروغ کےلیےاقدامات پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کمانڈر کوسٹ ، وائس ایڈمرل زاہد الیاس  نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔چرناآئی لینڈمیں بوٹنگ اورڈائیونگ و سوئمنگ کی سہولیات پربات چیت کی گئی۔بحری جہازوں کی تعمیر اور سمندری شعبے کی صلاحیت کے بارے میں بھی  تبادلہ خیال ہوا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ  شعبہ سیاحت کو  فروغ دینےسے معیشت مضبوط  اور مقامی لوگوں کےلیے روزگار کےمواقع  پیدا ہوں گے۔گورنر سندھ نےسمندروں کے بہترین استعمال،بوٹنگ، ڈائیونگ اور  تیراکی جیسی تفریحی سہولیات کی ترقی اور کریک ایریاز کے فروغ میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو  سراہا۔