سندھ میں بیس ستمبر سے انسداد پولیو مہم
شروع ہوگی۔ چورانوےلاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوکے
قطرے پلائے جائیں گے۔
صوبائی ٹاسک فورس برائے انسدادِ پولیو کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سات روزہ مہم
کے دوران تیس اضلاع میں چورانوے لاکھ بچوں کو پولیو وائرس سے بچاو کے قطرے پلائے
جائیں گے۔ پولیو ورکرز کی ٹریننگ مکمل ہو گئی۔ انہیں کورونا وائرس سے بچاو کے حفاظتی ماسک، پی پی ایز
اور ضروری سہولیات دی گئی ہیں۔چوہتر ہزار چار سو پینتیس پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہوں گے۔پولیو سے بچاو کے
قطروں کے ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ۔ صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو
کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی خبروں پر نظر رکھنے کی ضرورت
ہے۔ پولیو کیسز میں نمایاں کمی آنا بڑی کامیابی ہے۔