کراچی پریس کلب کی جانب سے ممبران اورانکے اہل
خانہ کیلئے وائلڈ وینچر پارک میں پکنک کا اہتمام کیا بچوں اور بڑوں نے واٹرپارک میں
بھرپور تفریحی سرگرمیاں کیں،ممبران تیراکی اور لانگ سلائڈ سے لطف اندوز ہوئے
کراچی پریس کلب کی انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں
کے اہلے خانہ کے لئے تفریحی پروگرام کا انقاد کیا گیا پارک میں نوجوانوں نے پانی میں
چھلانگیں لگائیں اور ٹھنڈک کے مزے لیے ،کوئی تیراکی کے جوہر دکھاتا رہا تو کوئی
لانگ سلائڈ سے لطف اندوز ہوا کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کی انواع اقسام کے
کھانوں سے تواضع بھی کی گئی پکنک کے موقع
پر پکنک میں شریک صحافیوں اور ان کے اہل خانہ نے وائلڈ وینچر پارک میں تفریح سے
بھرپور دن گذارا اور بہترین انتظامات کرنے پر کراچی پریس کلب کے عہدیداروں کا شکریہ
ادا کیا صحافیوں نے کہا کہ اس طرح کی مثبت
سرگرمیاں ان کے لیے تازہ ہوا کے جھونکے کی طرح ہیں ۔پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی
کے باعث وہ اکثر ایسی سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں کراچی پریس کلب نے ہمیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ
اس پروگرام میں شریک کرکے قیمتی لمحات مہیا کیے ہیں