کراچی میں گزشتہ رات لاپتہ ہونے والے سینئر
صحافی اور کالم نگار وارث رضا گھر پہنچ گئے۔
ایس ایس پی شرقی قمر رضا
جسکانی کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی وارث رضا گھر لوٹ آئے ہیں۔وہ تھانہ مبینہ ٹاون کی حدود میں رہائش پذیر ہیں۔ان
کی مبینہ گمشدگی پر پولیس نے اہلخانہ سے رابطہ کیا تھا۔ اس سے پہلے سینئر صحافی کی بیٹی لیلی رضا نے بتایا تھا
کہ رات تین بجے کے قریب گلشن اقبال میں قائم گھر سے نامعلوم افراد انہیں
لے گئے تھے۔ ہم نے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے
رابطہ کیا ،،لیکن کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔