کراچی میں سی ٹی ڈی سندھ کی وفاقی
حساس ادارے کے ہمراہ ماڑی پور ہاکس بے کے
قریب ٹرک اڈے پر کارروائی، کالعدم داعش کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے، اسلحہ
برآمد، سی ٹی ڈی حکام کا دعویٰ ہےکہ دونوں ملزمان نے افغانستان سے عسکری تربیت
حاصل کی تھی، مختلف ہتھیار چلانے اور
بارودی مواد کے ذریعے دھماکے کرنے میں مہارت رکھتے ہیں
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ
نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ ماڑی پور ٹرک اڈے پر کارروائی کرتے
ہوئے کالعدم داعش کے دو مبینہ دہشت گرد
گرفتار کر لیئے ،ملزمان سے اسلحہ برآمد
ہوا،گرفتار ملزمان نسیم اللہ عرف نسیم اور محمد عیسی عرف مولوی ادریس عرف حکیم
لقمان، نے افغانستان کے علاقے شور آوک، برامچہ سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ہے،
گرفتار ملزمان چھوٹے بڑے ہتھیار چلانے اور بارودی مواد کے ذریعے دھماکے کرنے میں
مہارت رکھتے ہیں،ملزم نسیم اللہ نے کالعدم داعش کے د ہلاک دہشت گردوں حفیظ پندرانی
اور محمد صدیق کی بیٹیوں سے شادی کر رکھی ہے، ملزم کی دونوں بیویاں اسلحہ اور بارود کی نقل و حرکت میں مدد
فراہم کرتی ہیں، نسیم اللہ نے دوہزارتیرہ
میں عبداللہ بروہی کے کہنے پر بارود سے بھری ڈاٹسن کوئٹہ سے خضدار لے جاکر
حوالے کی تھی ،دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی
ہے۔