وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے سے متعلق اپوزیشن لیڈر حلیم عاد ل شیخ کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری

عرفان علی عرفان علی

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے سے متعلق اپوزیشن لیڈر حلیم عاد ل شیخ کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے سے متعلق اپوزیشن لیڈر حلیم عاد ل شیخ کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری۔ اختلافات سیاسی معاملہ قرار۔فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پٹیشن  کا مفاد عامہ سے کوئی تعلق نہیں۔

سندھ ہائی کورٹ  نے اپوزیشن لیڈر حلیم عاد ل شیخ کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ  میں کہا ہے کہ مراد علی شاہ پر آرٹیکل باسٹھ ایف ون  کا اطلاق نہیں ہوتا ۔رٹ پٹیشن میں یہ جائزہ لینا بھی ضروری ہے کہ پٹیشنر کے کیا مقاصد ہیں ۔عدالت  نے  آبزرویشن میں کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ مراد علی شاہ کے سیاسی مخالف ہیں ۔ پس منظرسے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ درخواست ذاتی سیاسی مخاصمت پر دائر کی گئی ہے۔ اس پٹیشن  کا مفاد عامہ سے کوئی تعلق نہیں۔عدالت کا تفصیلی فیصلےمیں کہنا ہے کہ بار بار پوچھنے پر بھی یہ نہیں بتایا گیا مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیوں کیا گیا۔ ایک بار جھوٹا حلف نامہ یا غلط معلومات جمع کرانے سے ہمیشہ کیلئے نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ فیصلے دے چکی ہے ۔فیصلہ  میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں مراد علی شاہ کے خلاف کریمنل کارروائی کا بھی کوئی جواز نہیں