کراچی میں دس سالہ لڑکے کا اغوا اور تاوان کی
رقم نہ ملنے پر قتل کے کیس میں تین مجرموں کو عمر قیدکی سزا سنادی گئی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تین
ملزموں کے خلاف چھ سال بعد اغوا اور قتل کرنے کا جرم ثابت ہوگیا۔ عدالت نے تینوں
مجرموں محمد ذیشان،راحیل اور عدنان کو عمر
قید کے علاوہ دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا
بھی حکم دیا۔ ملزمان نے دو ہزر
پندرہ میں دس سالہ عذیر کو اغوا کرکے
اہل خانہ سے تیس لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔ رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں
بچے کو مارنے کی دھمکیاں دی گئی تھی۔
تاوان کی عدم ادئیگی پر ملزموں نے
عذیر کو نوشہروفیروز لے جاکر قتل کردیا تھا۔