ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ نے اداکارعمرشریف کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے

نزاہت خان نزاہت خان

ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ  نے  اداکارعمرشریف کو منفرد  انداز میں خراج عقیدت  پیش کیا ہے

ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد آرٹسٹ  نے  اداکارعمرشریف کو منفرد  انداز میں خراج عقیدت  پیش کیا ہے۔ آرٹسٹ عامرحسین نے عمرشریف کا نمک سے اسکیچ تیارکرلیا

بچھڑا کچھ اس  ادا سے کہ رت ہی بدل گئی

ایک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا

ہنسی کا طوفان تھم گیا۔   کامیڈی کنگ عمر شریف کے دنیا بھر میں مداحوں کی کمی نہیں۔ ڈنمارک میں مقیم پاکستانی نژاد عامر حسین نے عمر شریف کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔۔

عامر حسین نے خشک نمک  اورگتے کے ٹکڑے سے عمر شریف کا مکمل اسکیچ بنایا ہے۔ عامر حسین کہتے ہیں نمک سے اسکیچ بنانے میں ایک گھنٹے کا وقت لگا،، اسکیچ بنانے کا مقصد شہنشاہ ظرافت عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔یہ میں نے نمک کی مدد سےتیارکیاہے۔۔۔اس کامقصدعمرشریف کی خدمات کوسراہاجاناہے۔۔۔عمرشریف نہ صرف بڑا نام ہے۔۔۔وہ کنگ آف کامیڈی ہے۔۔۔انتہائی ہمددری انسان ہیں۔۔۔

عامر حسین کہتے ہیں کہ  نمک سے اسکیچ بنانے کا فن اپنے آباء واجداد سے سیکھا ۔عمرشریف کوبچپن سے کامیڈی کرتے دیکھ رہا ہوں ۔ عظیم فنکار کی موت پرانتہائی افسردہ ہوں