محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن نے
رواں مالی سال کے دوران جولائی سے ستمبر تک انتیس ارب
ستائیس کروڑ اٹھاون لاکھ روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔
ایکسائز و ٹیکسیشن کے وزیر
مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت اجلاس میں ٹیکس وصولی کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ بتایا
گیا کہ گزشتہ مالی سال میں اسی مدت کے
دوران اکیس ارب دو کروڑ گیارہ لاکھ روپے کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔ موٹر وہیکل ٹیکس کی
مد میں دو ارب چونسٹھ کروڑ چھیانوے لاکھ اور انفرااسٹرکچر
سیس کی مد چوبیس ارب چھتیس کروڑ اکیاو ن
لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ نے پروفیشنل ٹیکس کی
مد میں دو کروڑ ستتر لاکھ اور جائیداد ٹیکس
کی مد میں سڑسٹھ کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے ٹیکس
وصول کیا گیا۔ صوبائی وزیر مکیش کمار
چاولہ نے کہا کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی
صورتحال تسلی بخش ہے۔جائیداد ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کی وصولی میں مزید محنت کی
ضرورت ہے۔