کراچی میں بھی عیدمیلاد النبی کا جشن بھرپور جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے گزشتہ روز منایا گیا۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں بھی عیدمیلاد النبی کا جشن  بھرپور جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے گزشتہ روز منایا گیا۔

کراچی میں بھی عیدمیلاد النبی کا جشن  بھرپور جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔میلاد النبی  کے مرکزی جلوس  میں  عاشقان  رسول  دورد و سلام  کا ورد کرتے رہے۔ جلوس کے اختتام پر  نشتر پارک میں علما نے شرکا سے خطاب کیا۔

سرکار کی آمد کا جشن۔قریہ قریہ درود و سلام کی صداوں سے گونج اٹھا۔ عاشقان رسول عقیدت و محبت سے سرشار نظر آئے۔

کراچی میں   عیدمیلا النبی  کا  مرکزی جلوس  میمن مسجد  سے برآمد ہوا۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی جلوس میں شریک ہوئے۔

عاشقان رسول کا جوش و لولہ دیدنی تھا۔ آقائے دوجہاں   حضرت محمد مصطفی ؐ کے چاہنے والے  تمام راستے  درودو سلام پڑھتے رہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی منانے کے ساتھ  ساتھ ہمیں حضور پاکؐ کی  تعلیمات پر  بھی عمل  کرنا چاہئے۔

مراد علی شاہ،وزیراعلی سندھ۔۔۔اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں یہ عرض کریں کہ ہماری عبادتیں قبول فرمائے۔۔۔ہماری حضورﷺ سے محبت کوقبول فرمائےاوران کےوسیلےسےہماری مشکلات دورفرمائے۔۔۔

جلوس کے موقع پر ایم اے جناح روڑ کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیاتھا۔ جلوس میں شریک ہونے والوں  کی چیکنگ  کے لئے  واک تھرو گیٹ نصب تھے۔ میمن  مسجد اور تمام راستے میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی ۔ شرکا جلوس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ دونوں  جہانوں کی کامیابی   اسوہ رسول ؐ پر عمل کرنے میں  ہیں۔

علامہ سید شاہ عبدالحق قادری،عالم دین۔۔۔یہ سارا کام جوہم کرتےہیں اللہ اور رسول ﷺ کی رضاکےلیےکرتےہیں۔۔۔کوئی ہماری تعریف کرےیا نہ کرےہمیں اس سےغرض نہیں ہے۔۔۔بس مزا جب ہے کہ سرکاردوعالمﷺمحشرمیں کہہ دیں کہ وہ دیکھوہماراغلام آگیاہے۔۔۔

راستے میں چھوٹے بڑے جلوس مرکزی جلوس  میں شامل ہوگئے،، جو مقرر راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل نشتر پارک پر اختتام پذیر ہوا۔