کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر۔ بلدیہ سعید آباد میں نئی لائسنس برانچ کا افتتاح ہوگیا

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر۔ بلدیہ سعید آباد میں نئی لائسنس برانچ کا افتتاح  ہوگیا

کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اچھی خبر۔ بلدیہ سعید آباد میں نئی لائسنس برانچ کا افتتاح  ہوگیا۔ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی ہو گئی۔

کروڑوں کی آبادی کا شہر اور ڈرائیونگ لائسنس برانچزکی تعداد محض تین۔۔۔محکمہ پولیس کو شہریوں  کو اس پریشانی  سے نکالنے کا خیال آ ہی گیا ۔۔۔ کئی برس   سے زیر التواء نئی ڈرائیونگ لائسنس برانچ بلدیہ سعید آباد میں پولیس ٹریننگ کالج  کے قریب قائم کردی گئی

حکام کا دعویٰ ہے کہ حال ہی میں قائم  ہونے والی شہر کی چوتھی اور نئی  ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے تمام شعبہ جات مکمل فعال ہیں جہاں سے یومیہ شہریوں کو لرننگ اور  مستقل لائسنس کے ساتھ انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجراء بھی ہورہا ہے

بلدیہ ٹاؤن   اور اطراف  کے رہائشی بھی نئی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قیام کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔کہتے ہیں کہ کلفٹن یا ناظم آباد کی ڈرائیونگ لائسنس برانچ جانے  میں پورا دن ضائع ہوجاتا تھا

حکام کا دعویٰ ہے   کہ نئی   برانچ سے  ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل شفاف ترین  ہے اور ایجنٹ مافیا سے نمٹنے کے لئےبھی مؤثر حکمت بنائی گئی ہے جبکہ قائد آباد، گڈاپ اور سرجانی ٹاؤن میں بھی جلد  مزید ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

کئی برس سے التواء کا شکار کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کی تعداد میں اضافے کا منصوبہ بالآخر پایہ تکمیل کو پہنچنے لگا ہے۔ بلدیہ اور کیماڑی کے رہائشی افرادخاص طور پر  اس نئی لائسنس برانچ سے استفادہ کرسکیں گے۔