بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لئے کراچی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

نزاہت خان نزاہت خان

بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لئے کراچی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا

بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لئے کراچی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،، مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال پچانوے ہزار سے زائد خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہو رہی ہے۔ اکثریت خواتین علاج میں تاخیر کے باعث جان کی بازی ہار بیٹھتی ہیں۔

علی حبیب میڈیکل سینٹر نیا ناظم آباد کی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لبنیٰ مسعود کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال بریسٹ کینسر کے تقریباً 13 لاکھ 80 ہزار نئے کیسز سامنے آتے ہیں جبکہ ہر سال 4 لاکھ 58 ہزار خواتین کی موت واقع ہوجاتی ہے۔۔

فیملی فزیشن ڈاکٹر شیبا انصاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی بریسٹ کینسرکامرض تیزی سےپھیل رہاہے۔۔ملک میں ہر سال بریسٹ کینسر میں مبتلا تقریباً 95 ہزار نئے مریضوں کی تشخیص ہوتی ہے جن میں سے زیادہ تر جان کی بازی ہار بیٹھتی ہیں۔

ماہرین نے کہاکہ بروقت علاج کے ذریعے بریسٹ کینسر سے ہونے والی اموات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔