کراچی میں کم عمر ڈرائیوروں
کے خلاف مہم جاری۔ ساڑھے تین ہزار
سے زائد چالان کئے جاچکے ہیں۔
ترجما ن ٹریفک پولیس کے مطابق مہم کے دوران اب تک کم عمر ڈرائیوروں
کے تین ہزار چھ سو تہتر چالا ن کئے گئے۔ چالان کی مد میں
ایک کروڑ ترپن لاکھ پانچ سو روپے
کا جرمانہ کیا گیا۔ گاڑی چلانےکی
اجازت دینےپروالدین کےسترہ ہزار ایک سو چون چالان ہوئے۔ اس مد میں ایک کروڑ
اکہتر لاکھ چون ہزار کا جرمانہ کیا گیا۔ مہم کے دوران انتیس ہزار چھ گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔