وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے صوبے کے دس اضلاع میں ایک سو چھ اسکول قائم کئے جائیں گے۔

صبانور صبانور

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ  یو ایس ایڈ کے تعاون سے صوبے  کے دس اضلاع میں  ایک سو چھ اسکول قائم  کئے جائیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ  یو ایس ایڈ کے تعاون سے صوبے  کے دس اضلاع میں  ایک سو چھ اسکول قائم  کئے جائیں گے۔   امریکی قونصل جنرل  مارک اسٹرو نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈا سندھ سمیت پاکستان بھر  میں فروغ تعلیم کے لئے  تعاون جار ی رکھے گا۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے ملیر بن قاسم ٹاؤن میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے  گورنمنٹ ہائی اسکول کا افتتاح کردیا۔  تقریب سے خطاب میں کہا کہ 2010 کے سیلاب کے بعد  متاثرہ اسکولز کی بحالی اور صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے یوایس ایڈ کے ساتھ  صوبے کے 10 اضلاع میں 106 اسکولز قائم کئے جائیں گے،،  جن میں  تین اضلاع کراچی میں ہیں۔ 

 یو ایس ایڈ اور سندھ حکومت نے مل کر  اس  پروجیکٹ کا آغاز کیا ، جس میں 106 اسکول بننے تھے 10 اضلاع میں ،ان میں سے 77 اسکول مکمل ہوچکے ہیں، جو ای ایم اوز کے حوالے کردئے گئے،یہ آج 77 واں اسکول تھا جو حوالے کیا گیا ہے، باقی زیر تعمیرہیں

کراچی میں امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہم نے 25 ارب روپے سندھ حکومت کو فراہم کیے ہیں۔ تاکہ غریب طبقے کو بہتر تعلیم فراہم کی جاسکے۔

امریکا جامع تعلیمی پروگرامز پر عمل درآمد کے لئے  حکومت پاکستان سے تعاون کررہا ہے، تاکہ لاکھوں  بچوں  کو تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے

یو ایس ایڈ سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام 15 کروڑ  92 لاکھ ڈالر کا عطیہ ہے۔  پروگرام  کے ذریعے یو ایس ایڈ  سندھ میں اسکولوں کی تعمیر میں 15کروڑ 92 لاکھ ڈالر   خرچ کرچکا ہے۔پروگرام  کے 106 اسکولوں میں 80 ہزار لڑکیاں اور لڑکے مستفید ہوں گے۔