کراچی میں کیش وین سے
چوری کیس میں نیا موڑ آگیا۔
ملزمان وین سے انیس کروڑ چالیس
لاکھ روپےلے گئے۔بیس کروڑ پچاس لاکھ کا
پرچہ کٹا۔ باقی رقم کہاں گئی۔ پولیس نے سیکیورٹی کمپنی ملازمین
کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی میں آئی آئی چندری گر روڈ پر کیش وین سے مبینہ طور پر بیس کروڑ پچاس
لاکھ روپے کی چوری کے کیس میں اہم پیش رفت۔تفتیشی ذرائع کا دعویٰ
ہے کہ گرفتار مرکزی ملزم حسین شاہ نے
انکشاف کیا ہے کہ اس نے ساتھیوں کےہمراہ وین سے جو 7پیٹیاں اٹھائی تھی،، ان
میں انیس کروڑ چالیس لاکھ روپے تھے۔ہائی
روف وین میں جگہ نہ ہونے کے باعث رقم سے بھری ایک پیٹی کیش وین میں ہی چھوڑ گئے
تھے۔تفتیشی حکام کے مطابق سیکیورٹی کمپنی
نے مقدمے میں کیش وین
سےبیس کروڑ پچاس لاکھ روپے چوری
ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
تفتیشی
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزموں کے فرار
اور پولیس کو اطلاع دینے کے دوران
مبینہ طور پر ایک کروڑ دس لاکھ روپے غائب
کردئیے گئے۔ پولیس نے رقم کی مبینہ خرد
برد کے معاملے پر سیکیورٹی کمپنی کے ملازمین کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملزم حسین شاہ نے پولیس کو بیان میں بتایاہے
کہ ملزمان نے کیش وین میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی نہیں چھیڑا جبکہ تفتیشی
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پولیس پہنچی تو وین میں نصب کیمرہ بھی غائب تھا۔9 اگست کو نجی
کمپنی کی کیش وین سے ڈرائیور مبینہ طور
پر بیس
کروڑ پچاس لاکھ روپے لے کر فرار
ہوگیا تھا۔میٹھادر تھانے میں نجی سیکیورٹی کمپنی کے ریجنل منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔مقدمے میں اب تک تیرہ
ملزم گرفتار ہوچکے ہیں۔