مقتول کےبھائی نے مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو ملزم نامزد نہیں کیا۔

عرفان علی عرفان علی

مقتول  کےبھائی نے  مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں   رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو ملزم نامزد نہیں  کیا۔

ناظم جوکھیو قتل  کیس میں اہم پیش رفت ۔ مقتول  کےبھائی نے  مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں   رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو ملزم نامزد نہیں  کیا۔


جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت  میں مقتول کے بھائی افضل جوکھیو نے ایک سو چونسٹھ  کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔


مدعی مقدمہ نے  اپنے بیان میں  رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو ملزم نامزد نہیں  کیا ہے۔ افضل جوکھیو  نے کہا ہے کہ  رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور دیگر ملزم اس   کے بھائی کے  قتل میں ملوث ہیں ۔


ایم این ا ے کے وکیل  کا کہنا  ہے کہ  جام عبدالکریم  اب کیس میں  ملزم نہیں ہیں۔مدعی کی جانب سے مقدمے میں دہشتگردی کے دفعات شامل کرنے کی درخواست بھی  واپس  لے لی گئی ہے۔


عدالت نے کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے سے متعلق درخواست  واپس لینے پر نمٹا دی ہے۔