کراچی میں ایف آئی
اے نے بینک قرض کی عدم ادائیگی پر ایم کیو ایم کے سابق مشیر آئی ٹی اور ماحولیات نعمان سہگل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان ایف آئی ا ے
کے مطابق ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل نے کارروائی کے دوران نعمان سہگل کو گرفتار
کیا۔ نعمان سہگل نے دوہزار دس میں بینک سے
قرض حاصل کیا تھا۔ملزم بینکنگ کورٹ سے جاری کردہ ڈگری کے باوجود قرض کی ادائیگی نہیں
کررہا تھا۔ملزم کے خلاف فنانشل انسٹیٹیوشن
،ریکوری آف فنانس آرڈیننس کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔