سندھ ہائی کورٹ میں مکہ ٹیرس کی غیر قانونی تعمیرات گرانے کے معاملے پر سماعت

نزاہت خان نزاہت خان

سندھ ہائی کورٹ  میں  مکہ ٹیرس کی غیر قانونی تعمیرات  گرانے کے معاملے پر سماعت

کراچی  میں مکہ ٹیرس کی تعمیر کے وقت تعینات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سولہ افسران کے  خلاف محکمہ  جاتی کارروائی شروع۔عدالت نے ریمارکس دیئے  مکینوں کو جاکر بتادیں کہ  فلیٹ خالی کرنا  پڑیں گے۔

سندھ ہائی کورٹ  میں  مکہ ٹیرس کی غیر قانونی تعمیرات  گرانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ایس بی سی اے نے اپنی رپورٹ  جمع کرادی،، جس  میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر سندھ   بلڈنگ  کنٹرول اتھارٹی کے سولہ افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ یہ افسران  مکہ ٹاور کی تعمیر کےوقت تعینات تھے۔ ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی کی جا ئے گی۔ایس بی سی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ مکہ ٹیرس کے چار مکینوں نے فلیٹ خالی کردیے ہیں۔ دیگر مکینوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے، اس لیے منتقل نہیں ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کی تعلیم متاثر نہیں ہوگی ۔جو حکم دیا ہے،، اس پر عمل کیا جائے۔ جسٹس ظفر راجپوت  نے کہا کہ ہم نے ایک ہفتے کا ٹائم  دیا ہے،،، عمارت خالی کردیں۔ ایس بی سی اے کے وکیل سے کہا کہ مکینوں کو جاکر بتادیں ،،فلیٹ خالی کرنے پڑیں گے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مکہ ٹیرس کا غیر قانونی حصہ مسمار کرکے رپورٹ طلب کرلی۔