ایم کیو ایم نے نئے بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف کراچی میں احتجاج کیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ایم کیو ایم  نے نئے   بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف کراچی میں احتجاج کیا

ایم کیو ایم  نے نئے   بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف کراچی میں احتجاج کیا۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سب سے   درخواستیں کرلیں ،اب دھرنوں سے کام مکمل ہوگا۔کنور نوید جمیل نے کہا  کہ متعصب سندھ حکومت کےخلاف صوبے بھر  میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

ایم کیو ایم  نے نئے   بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف  عباسی شہید اسپتال پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی تمام اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔انہیں  جلد کراچی کے تمام ادارے  واپس کرنا ہوں گے۔

پاکستان کا سسٹم دھرنوں پر چلتا ہے جس نے دھرنا دے دیا ،وہ کامیاب رہا ۔ عدلیہ، اسمبلیوں  سب کو  درخواستیں کرلیں اب دھرنوں سے کام مکمل ہوگا۔

کنور نوید جمیل نے کہا  کہ  کفر کی حکومت چل سکتی ہے ،، لیکن ظلم کی نہیں۔متعصب سندھ حکومت کےخلاف صوبے بھر  میں احتجاجی تحریک چلے گی۔

ایم کیوایم کے رہنماوں نے کہا کہ اگر کراچی کا  ٹیکس کراچی میں نہ لگے،، تو پھر ہمیں ٹیکس دینا بند کرنا پڑے گا۔