کراچی کے علاقے نیوکراچی میں
پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو
ہلاک ۔ ایک شدید زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ ایک راہگیر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
ڈی آئی جی غربی کے مطابق علاقے میں کئی روز سے ڈاکووں کا ایک گروہ سرگرم تھا۔ ڈاکو فروٹ کی
دکانوں اور گھروں میں متواتر وارداتیں کررہے تھے۔پولیس ملزموں کی خفیہ اطلاع پر آج
گھات لگائے بیٹھی تھی۔ نیو کراچی، سیکٹر الیون جی، نزد منگل بازار کے قریب پولیس
کا ڈاکووں سے آمنا سامنا ہوا۔ مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے،، جبکہ ایک زخمی حالت
میں پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔