کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے متاثرہ دو افرادچل بسے۔
سترہ نئے کیسز سامنے آگئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق
کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے دو اموات ضلع جنوبی اور غربی
میں ہوئیں۔شہر میں رواں ماہ ڈینگی سے اموات کی تعداد تین تک پہنچ گئی۔چوبیس گھنٹے
کے دوران کراچی میں ڈینگی کےسترہ نئے کیسز سامنے آئے۔سندھ بھر میں رواں ماہ ڈینگی وائرس سے چارسو چوالیس افراد متاثر ہوئے ہیں۔