کراچی کورنگی میں زہریلی مٹھائی کھانے سے بچہ جاں بحق اور چار افراد کی حالت بگڑنے کا معاملہ۔ مبینہ طور پر
زہریلی مٹھائی لانے والاکے ایم سی کا
ملازم گرفتار ۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بچے کے والد کی مدعیت میں عوامی کالونی تھانے میں واقعہ
کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ قتل خطا کی دفعیہ
کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمہ میں
جاں بحق بچے کے والد کا کہنا ہے کہ وہ
پرائیوٹ ملازمت کرتا ہے۔ کے ایم سی کا
ملازم اپنی موٹر سائیکل،، ان کے دروازے پر کھڑی کرکے چلا گیا۔ موٹر سائیکل پر
لگے کور کی جیب میں زہریلی مٹھائی تھی،،
جو پانچ بچوں نے کھالی۔ زہریلی مٹھائی کھانے سے اس کا دو سالہ بیٹا فوت ہوگیا،، جبکہ دیگر بچوں
کی حالت طبی امداد کے بعد بہتر ہے۔ مدعی کا کہنا ہے کہ کے ایم سی ملازم کے
خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔