وزیر ماحولیات سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہاہےکہ منّی بجٹ سے پہلے پیٹرول 5روپے سستاکرکے عوام
کوایک بارپھربیوقوف بنادیا گیا، جب عالمی مارکیٹ میں پیٹرول مہنگا ہو تو یہاں دگنا
اضافہ کر کے نالائق وزراء حکومت کا دفاع کرتے ہیں
یہ بات انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کہی ۔انکا کہناتھاکہ اوگرا
نے حکومت کو پیٹرول 10 سے11روپےفی لیٹرسستاکرنےکی سفارش کی تھی، حکومت کو پیٹرول کی
قیمت میں 5 روپے نہیں بلکہ 15روپے تک فی لیٹر کمی کرنی چاہیے تھی, اسماعیل راہو
نےکہاہےکہ یہ نالائق حکومت پھر ساری وصولی منی بجٹ میں ٹیکسز کے ذریعے عوام سے کرے
گی, ریاست مدینہ کانعرہ لگانے والوں کی حکومت میں عوام کو رلیف دینا ہی شامل نہیں
ہے، نااہل نے پیٹرول کی قیمت تین ماہ میں 22 روپے 52 پیسے بڑھانے کے بعد 5روپے کا
ریلیف دینا قوم کے ساتھ مذاق ہے، مگر انہوں نے عوام کو رلیف دینے کی بجائے 5 روپے
پیٹرول سستا کیا۔