ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کراچی کے نجی اسپتال میں انتقا ل کر گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمبرج کے باعث کراچی کے نجی
اسپتال میں زیر علاج تھے، آپریشن کے بعد ڈاکٹر طاہر شمسی کو وینٹی لیٹر پر منتقل
کیا گیا تھا۔ڈاکٹر طاہر شمسی انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج تھے۔
ڈاکٹر طاہر شمسی کا شمار ملک میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے بانیوں میں ہوتا
تھا،جبکہ امراض خون کےحوالے سے ان کا شمار پاکستان کے صف اول کے ڈاکٹرز میں ہو تا
تھا۔
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی علالت اور بیرون ملک روانگی کے دنوں میں بھی
ڈاکٹر طاہر شمسی کو کراچی سے خصوصی طور پر لاہور بلایا گیا تھا۔ علاوہ ازیں کورونا
وائرس کیخلاف ملک میں جاری جنگ میں بھی
ڈاکٹر طاہر شمسی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے
کافی کام کیا اور پلازمہ تھراپی متعارف کرائی جو کہ کورونا کا شکار کئی مریضوں
کو فائدہ مند بھی ثابت ہوئی۔
2016 میں ڈاؤ گریڈیٹس ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ نے انہیں ان کی خدمات کے اعتراف
میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔