پیر جو گوٹھ میں ہندو تاجرکو قتل کردیا گیا۔

عمران عمران

پیر جو گوٹھ میں ہندو تاجرکو قتل کردیا گیا۔


 

پیر جو گوٹھ میں نامعلوم مسلح افرد کی فائرنگ سے  تاجر جاں بحق ہوگیا

پولیس ذرائع کے مطابق اناج منڈی کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہندوتاجر سنیل  کمارولد گاگن مل کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا ۔زخمی حالت میں تاجر  کو مقامی  اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، ہندو نوجوان کے قتل کے بعد پیر جوگوٹھ میں فضاء سوگوار ہے اور شہر میں خوف وہراس پھیل گیاہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں تاہم ابھی تک وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی ہے ۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے پیر جو گوٹھ میں نوجوان سنیل کمار کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی سکھر  سے رابطہ، واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

  افسوسناک واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایات ،

     صوبائی وزیر کا نوجوان کے خاندان سے بھی رابطہ، تفصیلات معلوم کیں گئ ہیں ۔گیانچند ایسرانی کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ پر امن برادری میں شدید خوف پھیل گیاہے ۔

لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے