کراچی میں فضائیہ ہاوسنگ اسکیم کے نام پر
شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیس۔ عدالت نے مرکزی ملزم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا ایسی کونسی بیماری ہے جس کا پاکستان میں
علاج نہیں ہو سکتا۔ وکیل نے بتایا کہ ملزم
کو دل اور گردوں کی بیماری لاحق ہے، بارہ بار انجیوگرافی ہوچکی ہے۔ جسٹس محمد
اقبال کلہوڑو نے کہا ملزم کے خلاف ٹرائل کورٹ میں کیس کی کیا صورتحال ہے۔ملزم کے
وکیل نے کہا ہائیکورٹ کی نگرانی میں
اٹھانو ے فیصد متاثرین کو رقم واپس کی
جاچکی ہے۔ ملزم پہلے بھی ملک سے باہر
جاچکا ہے، واپس آ جائے گا۔ عدالت نے کیس کے مرکزی ملزم تنویر احمد کو پندر ہ جنوری
سے پینتالیس دن کے لیے امریکہ جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ملزم کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع
کرانے کا حکم دیا۔