وزیراعلیٰ سندھ کا طیارہ کس نے استعمال کیا۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے جاننے کے لئے ایئرپورٹ انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔
اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا خط میں کہنا ہے کہ طیارہ وزیراعلیٰ سندھ کے زیر استعمال ہے۔ عوام کے ٹیکس کا پیسہ اس طیارے پر خرچ کیا جاتا ہے۔ ان کا حق ہے کہ اس حوالے سے معلومات حاصل کریں۔جہاز میں کون لوگ سوار تھے تفصیلات فراہم کی جائیں۔اپوزیشن لیڈر کی جانب سے خط سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے نام لکھا گیا ہے۔خط کی کاپی وزیراعظم اور گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری کو بھی ارسال کی گئی ہے۔