کراچی میں جگہ جگہ گندگی کا ڈھیر ، دن بہ دن صفائی کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے

صبانور صبانور

کراچی میں جگہ جگہ گندگی کا ڈھیر ، دن بہ دن  صفائی کی صورتحال خراب ہوتی جارہی  ہے

کراچی میں جگہ جگہ گندگی کا ڈھیر ، دن بہ دن  صفائی کی صورتحال خراب ہوتی جارہی  ہے

بلال چورنگی کے اطراف میں سیوریج کے گندے پانی نے شہریوں کا جینا دو بھر کردیاہے

یہ کراچی کورنگی کا علاقہ ہے جو صنعتی لحاظ سے بےحد اہم ہے اپنی صنعتی سرگرمیوں کی وجہ سے ملک بھر میں جانا جانے والا یہ علاقہ اب گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا دیکھائی دے رہاہے۔

اس علاقے میں گندگی کے ڈھیر نالوں میں پھینک دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے سیوریج کا گندہ پانی سڑکوں کے اطراف میں آجاتاہے اور آمد ورفت کرنے والے افراد کو شدید مشکلات سے نبردآزما ہونا پڑتاہے۔

شہری کہتے ہیں کہ گندگی اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا مشکل ہوگیاہے۔

انتظامیہ کی جانب سے صفائی کی بہتر صورتحال بنا کر ہی اس علاقے کو خوبصورت اور رہائش کے قابل بنایا جاسکتاہے ورنہ  گندگی کےباعث علاقہ مکین مختلف امراض کا شکار ہوتے رہنگے