دورہ پاکستان پر آئے برطانوی فٹبالر مائیکل اوون نے
کراچی میں لیاری کا دورہ کیا۔ منی
فٹبال اسٹیڈیم ، چاکی واڑہ آمد پر ان
کا شاندار استقبال کیا گیا ۔اسٹار فٹبالر
نے لیاری والوں میں چھپا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ۔
فٹبال کراچی کی قدیم بستی لیاری
والوں کا جنون ہے۔ ایسے میں دنیا کے مایہ ناز فٹبالر یہاں پہنچے تو جیسے لیاری والوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔
لیور پول، مانچسٹر یونائیٹڈ ،ریل میڈرڈ جیسی معروف ٹیموں کی نمائندگی کرنے والےمائیکل اوون کا لیاری آمد پر روایتی انداز میں خیرمقدم کیا گیا۔
برطانوی فٹبالر مائیکل اوون نےکہا کہ ،سنا تھا لیاری والے برازیل اسٹائل سے کھیلتے ہیں۔ آج ان میں چھپا
ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا امید ہے لیاری
کے نوجوان ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔ملک کی پہلی ساکر سٹی
فٹبال کے فروغ میں کردار ادا کرے گی۔
گلوبل ساکر وینچر کے سفیر
مائیکل اوون کے ہمراہ موجود کمشنر کراچی
نے کہا کہ5 فروری کو،، کے پی ٹی اسٹیڈیم میں
یوتھ ٹرائلز ہوں گے۔