چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال
کا کہنا ہے ملک کی ترقی کے لئے
بااختیار شہری حکومتوں کا قیام ضروری
ہے۔صوبوں نے وفاق سے ملنے والے اختیارات نچلی سطح پر منتقل نا کئے،، تو مشکل
ہوجائے گی۔ مطالبات کی منظوری پر ہی دھرنا ختم ہوگا۔
سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف پاک سرزمین پارٹی کا کراچی میں دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔
چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال
کا کہنا ہے وزرائے اعلی مقامی
حکومتوں کے اختیارات پر قابض ہیں۔ عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا وفاق سے ملنے والے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں۔بارہ
سو ارب روپے کی اکانومی ضلعی حکومتوں کو دینا پڑے گا ۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔ حکومت
اور پی ایس پی میں آج مذاکرات کا چھٹا دور ہونے کا امکان ہے۔