جامعہ کراچی میں دوروزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کا آغاز ہوگیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

جامعہ کراچی میں دوروزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کا آغاز ہوگیا

جامعہ کراچی میں دوروزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ میڈیا میں سچائی اور موجودہ رجحانات کے عنوان سے جاری کانفرنس میں اہم نکات پر گفتگو کی گئی۔

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ کانفرنس کا موضوع میڈیا میں سچائی اور موجودہ رجحانات ہے۔ جہاں پہلے روز میڈیا کو درپیش چیلنجز پر گفتگو کی گئی،،

شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کانفرنس کی صدارت کی۔ غیر ملکی صحافی بھی کانفرنس کا حصہ بنے۔

کانفرنس کی اختتامی تقریب کلیہ فنون و سماجی علوم میں بدہ  کے روز منعقد کی جائے گی۔ سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا مہمان خصوصی ہونگے۔