ایم کیو ایم پاکستان کےڈپٹی کنوینر ،کنور نوید جمیل کا کہنا ہے سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے

صبانور صبانور

ایم کیو ایم پاکستان کےڈپٹی کنوینر ،کنور نوید جمیل  کا کہنا ہے سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے

ایم کیو ایم پاکستان کےڈپٹی کنوینر ،کنور نوید جمیل  کا کہنا ہے سندھ میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے۔شہری آبادی سے زیادتی ہورہی ہے۔ عدالتی احکامات نظر انداز اور سرکاری افسران کمپنیاں بنا کر من پسند افراد کو نوکریاں دے رہے ہیں۔

رہنما ایم کیوایم کنور نوید جمیل کا کہنا ہے شہری علاقوں سے زیادتی ہورہی ہے۔سرکاری ملازمین کمپنیاں بنا کر من پسند افراد کو بھرتی کررہے ہیں ۔

پریس کانفرنس میں  کہا  عدالتی  حکم کے باوجود سرکاری افسران  بھرتیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ غیرقانونی طورپر رجسٹرڈ کمپنی  کا سہارا لیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا جعلی ڈومیسائل بنا کر غیر مقامی لوگوں کو نوکریاں دی گئیں جو شہر ی علاقوں کے مکینوں  سے زیادتی ہے۔