یہ سوچ تبدیل کرناہوگی کہ ایڈ نہیں ہوگا تو ملک نہیں چلے گا وزیر اعظم عمران خان


یہ سوچ تبدیل کرناہوگی کہ ایڈ نہیں  ہوگا تو ملک نہیں چلے گا وزیر اعظم عمران خان

 

 

 

 اسلام آباد ، رضوان خان

وزریر اعظم عمران خان کا کہناہےکہ خوشی ہے الیکٹرک وہیکلزسے نئی صنعت جنم  لے گی،

الیکٹرک موٹر سائیکل  منصو بہ خوش آئند ہے ،اپنی ٹیم کومبارکباد دیتاہوں، کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کےلیے طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری ہےاوراسلام آبا د مری تک پھیل رہاہے ،سبزہ ختم ہورہاہے اور کوئی  پلان نہیں۔

یہ بات اسلام آبا دمیں ماحول دوست  الیکٹرک بائیک کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے کی۔

ان کا کہناتھاکہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت روزگار فراہم ہوگا، الیکٹرک وہیکل کی حوصلہ افزائی کلین اینڈ  گرین مہم ہے، مفادات  کےلیے پالیسیاں بنانے سے ملک کو نقصان ہوتا ہے،وزیر اعظم نے کہاکہ ہم درخت اگا رہے ہیں اور نیشنل پارکس بنا رہے ہیں ، شہروں کے لیے ماسٹر پلان بنارہے ہیں ،پانی کی ری سائیکلنگ پر کام کرنا ہے لاہور میں ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کے لیےمسئلہ  بن چکی ہے ان کا کہناتھاکہ لاہورکوباغوں کاشہرکہاجاتاتھا،آج وہاں آلودگی ہےاور پاکستان بے شمار وسائل اورنعمتوں سے مالامال ہے،

ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہے اورآئندہ نسلو ں سوچناہے خوشی ہےماحولیاتی تبدیلی کے لیے اقدامات کودنیا تسلیم کررہی ہے ماحولیات میں بہتری کیلئےالیکٹرک گاڑیاں لاناہوں گی،ان کا کہناتھاکہ جب بھی  ملک پر مشکل وقت آیا   قوم  نے خود ہی  اپنے لوگوں کی مدد کی،

ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، یہ سوچ تبدیل کرناہوگی کہ ایڈ نہیں  ہوگا تو ملک نہیں چلے گا، میرایقین ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر  اپنے مسائل حل کریں گے تو  مضبوط ہوں گے ۔