کراچی،گلشن اقبال میں اسکول کی زمین پر مبینہ قبضہ کا کیس۔ سندھ ہائی کورٹ
نے بلڈر کو آئندہ سماعت تک تعمیرات سے
روک دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں گلشن اقبال،ڈالمیا
میں انیس سوتینتیس سے قائم مانیک بوائز اینڈ گرلز اسکول پر مبینہ قبضے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار
کے وکیل کا موقف ہے کہ عذیر نامی شخص اسکول کی سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش
کررہا ہے۔ اسکول کے رفاعی پلاٹ پر دیگر کسی بھی قسم کی تعمیرات نہیں ہوسکتی ۔ انیس
سو تینتیس سے قائم اسکول کی تاریخی اہمیت ہے۔ بورڈ آف ریونیو
کو اسکول کی زمین ٹرانسفر کرنے سے روکا جائے ۔ درخواست ڈالمیا شانتی نگر کے سات
رہائشیوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت تک بلڈر کو اسکول کی زمین
پر تعمیرات سے روک دیا۔