کراچی کے علاقےاورنگی ٹاون میں
ڈاکووں نےمعروف قومی باکسرکولوٹ لیاگیا، مقدمہ مومن آباددرج کرلیاگیا،گلستان
جوہربلاک 16میں بھی ہوٹل پر بیٹھےمتعددشہریوں کوڈاکووں نے لوٹ لیا۔
کراچی میں شہری ڈاکووں کےرحم وکرم پر، اورنگی ٹاون فقیرکالونی میں
معروف قومی باکسرنادربلوچ گھرکےقریب ڈاکووں کےہاتھوں لٹ گئے۔اُن سے ڈاکو 30ہزار
روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ باکسرنادر بلوچ کی
مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مومن آبادتھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔اُن کاکہناہےکہ بینک سےرقم لےکروہ گھرتک پہنچےتودوڈاکوبھی پیچھے سےآگئے۔
دوسری جانب گلستان جوہربلاک 16 میں ڈاکووں نےہوٹل پرآزادانہ لوٹ مارکی،ایک
منٹ سےبھی کم وقت میں متعددشہریوں کوموبائل فون اورقیمتی اشیاء سےمحروم کیا
واردات کی سی سی ٹی فوٹیج میں شلوارقمیں میں ملبوس اورماسک
لگائےملزموں کودیکھاجاسکتاہےپولیس کاکہناہےسی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسےملزمان کی
تلاش جاری ہے۔