کراچی میں سعودی سفارتکار کے قتل کی تحقیقات میں
پیشرفت ۔ تینوں ملزمان پڑوسی ملک میں ہیں ۔ انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کی تیاریاں
شروع کردی گئیں ۔
افسران نے
ایڈیشنل آئی جی،، سی ٹی ڈی کو بتایا کہ
سعودی سفارتکار حسن القحطانی کے قتل میں ملوث تینوں ملزم پڑوسی ملک میں
موجود ہیں۔ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق کاونٹر
ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ریڈ وارنٹ سے متعلق تمام دستاویز وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہیں۔
ان میں تینوں ملزمان کے پڑوسی ملک میں رابطہ نمبر اور رہائشی پتے بھی شامل ہیں۔سعودی
سفارتکار کو مئی دوہزار گیار ہ میں کراچی
کے علاقے درخشاں میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔حکام کو تین ملزمان کی تلاش ہے۔ دو ملزموں کا نام سی ٹی ڈی
کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ ایک ملزم کی گرفتاری پر دس لاکھ اوردوسرے کی گرفتاری پر
پانچ لاکھ روپے انعام مقرر ہے۔