کراچی کو پا نی فراہم کرنے والی حب کینال سے
پانی کی چوری۔ تفتیشی افسر کی
رپورٹ عدالت میں جمع۔ یومیہ سینکڑوں ٹینکرز پانی چرایا جارہا تھا۔ٹینکر مافیا کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت
میں واٹر بورڈ کا پانی چوری کرکے فروخت کرنے کے مقدمہ
پر سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر
نے ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل
کر کے رپورٹ جمع کرادی۔حتمی تحقیقاتی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حب کینال ریور کی
ٹنل نمبر پانچ سے پانی چوری کیا جارہا
تھا۔ واٹر بورڈ کے افسران کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ پانی چوری کرنے
والے ٹینکرز کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ٹینکر ڈرائیوروں کے پاس سرکاری طور پر کوئی
رسید نہیں تھی۔کارروائی کے دوران چھ ڈرائیورز کو
واٹر ٹینکرز کے ہمراہ گرفتار کیا
گیا۔ واٹر بورڈ حکام کے مطابق شہریوں کی جانب سے پانی کی قلت کی شکایات موصول ہوئی
تھیں۔ شہری ٹینکرز کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ اعلیٰ افسران کی جانب
سے سروے کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ملزمان کے خلاف واٹر بورڈ کے انجینئرز کی مدعیت میں
مقدمہ درج ہے۔