موسم سہانا


موسم سہانا

کراچی میں بارش سے  جہاں موسم سہانا ہوا ،، وہیں مختلف حادثات  نے  بارش کا مزا کرکرا کردیا۔  الفلاح سوسائٹی کے قریب مبینہ طور پر بجلی کے پول  سے کرنٹ لگنے  کے سبب چودہ  سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ناگن چورنگی سے گودھرا جانے والی سڑک پر بجلی کا پول گرگیا۔ 

کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ، الفلاح سوسائٹی کے قریب کرنٹ لگنے سے چودہ سالہ لڑکا حماد جاں بحق ہوگیا۔ الفلاح پولیس کا دعوی ہے کہ  لڑکا  بجلی کے پول کے پاس کھڑا تھا۔ کے الیکٹرک کی ٹیم کو موقع پر طلب کیا گیا۔ حماد  کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ناگن چورنگی سے گودھرا جانے والی سڑک پر بجلی کا پول گرگیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،، تاہم سڑک پر آمدو رفت معطل ہوگئی۔