کراچی سے
قومی اسمبلی کی نشست این اے دوسو چالیس پر ضمنی انتخاب کا معرکہ۔ اڑسٹھ امیدواروں
نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔ سولہ جون کو انتخابی معرکہ ہوگا۔
کاغذات
نامزدگی لینے اور جمع کرانے کے پہلے دن مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے اڑسٹھ
نامزدگی فارم حاصل کئے۔ ان میں ایم
کیو ایم، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار شامل ہیں۔مہاجر قومی موومنٹ، جماعت
اسلامی، پی ایس پی اور جی ڈی اے نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔ کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کی آخری
تاریخ دس مئی ہے۔امیدواروں کے کاغذات کی
جانچ پڑتال چودہ مئی تک ہوگی۔سترہ مئی تک منظور اور مسترد کاغذات پر اپیلیں کی
جاسکتی ہیں۔ اکیس مئی تک ٹریبونل ان اپیلوں
پر فیصلے کرے گا۔تیئس مئی کو نظر ثانی
فہرست جاری کی جائے گی۔کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ چوبیس مئی
ہے۔امیدواروں کی حتمی فہرست بھی اسی روز آویزاں کی جائے گی۔پچیس مئی کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے ۔ این
اے دوسوچالیس پر ضمنی انتخاب کا معرکہ
سولہ جون کو ہوگا۔قومی اسمبلی کی یہ نشست ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی کے انتقال
کے باعث خالی ہوئی تھی۔