موسم گرما کو مشروبات کا موسم بہار کہا جائے تو
بے جا نہ ہوگا ۔اس موسم میں طرح طرح کے مشروبات شہر میں دستیاب ہوتے ہیں جو نہ صرف اپنے ذائقے میں منفرد ہوتے ہیں
بلکہ انکی تاثیر بھی انسانی صحت کےلیے بےحد فائدہ مندہوتی ہے کراچی کی فروٹ مارکیٹ
میں ان دنوں فالسے کی خریداری میں بےحد تیزی آگئی ہے
سرخ اور سیاہی مائل رنگت کا پھل فالسہ ہے جو نہ صرف اپنے ذائقے بلکہ تاثیر
میں بھی ثانی نہیں رکھتا ،کراچی میں ان دنوں فروٹ مارکیٹ میں فالسے کے پھل کی خریداری
میں اضافہ ہوگیاہے شہر میں جگہ جگہ ٹھنڈے مشروبات اور جوسسز کے اسٹالز لگائے جاتے
ہیں
میٹھا اور ترش فالسے کا جوس کراچی میں جگہ جگہ
دستیاب ہے شہریوں کی بڑی تعداد فروٹ مارکیٹ سے یہ پھل خرید کر مشروبات کے اسٹالز
لگاتےہیں جس میں انکی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتاہے۔
'فالسے میں وٹامن بی اور
سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے معدے کی گرمی، سینے کی جلن، مسوڑھوں
سے خون آنا، معدے کے السر اور شوگر میں کمی کرتا ہے،فالسے کا استعمال صحت کے لیے
بےحد مفید ہے